مظفر پور، 14 ستمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) جب سے نظر ثانی موٹرگاڑی ایکٹ لاگو کیا گیا ہے، اس کے بعد سے اس میں لگائے گئے چالانوں کی بھاری بھرکم رقم سے عوام کا ایک بڑا طبقہ بہت ناخوش ہے،عوام کی اس ناراضگی کو دیکھتے ہوئے گجرات، اتراکھنڈ جیسی کئی ریاستوں نے چالان کی رقم میں کمی تک ہے لیکن جمعہ کو بہار میں ٹریفک چالان کاٹنے والے ایک موٹر ویکل انسپکٹر خود سیٹ بیلٹ نہ پہننے کی وجہ سے عوام کے غصے کا شکار ہوگئے۔دراصل موٹر ویکل انسپکٹر جمعہ کو ایک بھیڑ بھری سڑک سے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر گزر رہی تھی۔انہوں نے اس وقت سیٹ بیلٹ نہیں لگا رکھی تھی،وہاں موجود لوگوں نے یہ دیکھ کر ان کی گاڑی گھیر لی اور ان سے سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر اپنا ہی چالان کرنے کو کہا۔لوگوں نے ناراضگی میں ان کی گاڑی روکی اور چلانا شروع کر دیا۔انسپکٹر نے لوگوں کو صفائی دینے کی بہت کوشش کی لیکن کوئی بھی ان کی بات سننے کے موڈ میں نہیں تھا،کوئی راستہ نہ نکلتے دیکھ انہوں نے کسی طرح سے بھیڑ کے درمیان سے نکلنے میں ہی اپنی بھلائی سمجھی۔